ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تھانوں کے محررران اور محرر مالخانہ جات سے میٹنگ کا انعقاد ،

0

 

جہلم( اقبال خان )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تھانوں کے محررران اور محرر مالخانہ جات سے میٹنگ کا انعقاد ،

میٹنگ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد سرفراز رانجھا ، ایس ڈی پی او صدر، ضلع بھر کے تھانوں کے محررران ، محرر مالخانہ جات اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس شریک،

تمام تھانہ جات کے رجسٹر نمبر 19 مالمقدمات کی انسپکشن اور چارج حوالگی کے متعلق استفسار،

کسی بھی تھانے کے رجسٹر نمبر 19 کا چارج کسی سابقہ محرر کے پاس نہ ہو گا، ٹرانسفر کی صورت میں بلا تاخیر چارج اپنے پیش رو سے وصول کریں،

تھانہ جات میں مالمقدمات کی درست ترتیب ، مالخانہ جات کی بہترین صفائی اور بعد از فیصلہ مالمقدمات کی منتقلی و تلفی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

مقدمات کے ٹرائل اور پراسیکیوشن میں مالمقدمات اور محررران مالخانہ جات کی شہادتیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ڈی پی او جہلم

تھانہ میں داشت اور ریکارڈ کی درست تکمیل محررران کی بنیادی ذمہ داری ہے، ڈی پی او جہلم

تھانہ جات کے تمام رجسٹرڈ کی درست تکمیل، تھانہ جات کی بہترین صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

تھانہ کی صفائی ستھرائی اور بہترین انتظام و انصرام ہی آپ کے اچھے پولیس آفیسر ہونے کا شاہد ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.