جہلم پولیس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ملک عقیل عباس کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ملک عقیل عباس کے اعزاز میں نجی ریسٹورنٹ میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام،

تقریب میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے ہمراہ ڈی ایس پی انویسٹیگیشن محمد سرفراز رانجھا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میاں محمد ریاض،ڈی او سپیشل برانچ محمود شاہ، ایس ڈی پی اوصدر،سوہاوہ ، پنڈ دادنخان ،ڈی ایس پی ٹریفک اور سابق ڈی ایس پی لیگل غلام عباس شاہ نے خصوصی شرکت کی،
الوداعی تقریب میں ایس ایچ اوز سٹی ،صدر ،سوہاوہ سرکل ہائے اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک،

ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی ملک عقیل عباس کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

آپ نے اپنی سروس کے دوران محکمہ پولیس اور عوام الناس کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جہلم پولیس کا حصہ ہیں ، میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ، ڈی ایس پی انویسٹیگیشںن محمد سرفراز رانجھا ، جملہ ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے محکمہ پولیس سے رییٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ملک عقیل عباس کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.