
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن+ندیم عزیز) یسین فلنگ اسٹیشن گتر کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کاانعقاد
چوہدری فرخ الطاف MNAنے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا،اس موقع پر علاقہ بھر سے مختلف سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ شاہین چوک گتر میں یٰسین فلنگ اسٹیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا،اس پمپ کا افتتاح ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے نے فیتہ کاٹ کرکیا،اس موقع پر چوہدری عمارفرخ،ڈاکٹرفضل الحق فضلی، چوہدری اخترگجرمیرا،راجہ وقاص کیانی یوکے،راجہ اختر علی خان سابق ناظم یوسی اڈرانہ،،لالہ چوہدری وسیم گجر،چوہدری جنید علی کنتریلہ،راجہ محمداشرف ،محمودبوستان یوکے،عثمان بوستان یوکے،ٹھیکدار نثاراحمد،راجہ شیراز کیانی،عتیق الرحمن،محمدیونس،راجہ سجاد کیانی،راجہ اویس کیانی۔راجہ مجتبی کیانی،راجہ احسام کیانی،چوہدری برکات کدلوٹ,الفت گتر،راجہ ساجد کیانی،راجہ ناصر محمودبڑاگواہ،راجہ کلیم کیانی بڑاگواہ،سمیت دیگر اہم شخصیات سمیت اہل علاقہ کی لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی،مہمانوں کا گتر پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔اس موقع پر چوہدری فرخ الطاف اور دیگر نے خطاب کیا،اس پمپ کے مالک راجہ وقار کیانی نےمیڈیاسےگفتگومیں کرتے ہوۓکہاکہ پیمانے پر پورا فوکس ہوگاکسی قسم کی پیمانے میں کمی نہیں ہوگی۔معیار اور مقدار کو برقرار رکھیں گے،اگر کسی نے بھی کسی وقت پیمانہ چیک کرناہووہ کرسکتاہے۔پیمانہ کم ثابت کرنے والوں کو نقد انعام دیاجاۓ گا۔علاقے کی ترقی اور غریب عوام کی سہولت کے لیے اس پمپ کا قیام عمل میں لایاگیا،پہلے پٹرول ڈیزل لینے بڑاگواہ،ڈومیلی یا دیگر جگہوں پر جاناپڑھتاتھااس انکو انکی دہلیز پر سہولت میسر کردی گٸی ہےاس کے علاوہ بھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔تمام انے والے مہمانوں اور شرکاء کاشکریہ اداکرتاہوں۔