پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت ایکشن شروع کیا جا رہا ہے، پلاسٹک ڈیلرز کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک لازم ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر

جہلم(ملک فدا حسین اعوان ):۔ پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت ایکشن شروع کیا جا رہا ہے، پلاسٹک ڈیلرز کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک لازم ہے اس کے بغیر کسی کو پلاسٹک بیگز کے کاروبار کی اجازت نہیں دیں گے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے پلاسٹک بیگز ڈیلرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 75 مائیکرون سے کم وزن کے شاپنگ بیگ فروخت کرنے پر پچاس ہزار جرمانہ اور دوکان سیل کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ تمام شاپنگ بیگ ڈیلرز کو چھ ماہ سے زائد عرصہ کا ریلیف دیا گیا ہے ۔ جس کی مدت اب 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔ اس لئے تمام ڈیلرز اپنی رجسٹریشن کرائیں اور ماحول دشمن پلاسٹک کو ختم کرنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں