ادویات کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے زائد المیعاد اور غیر قانونی ادوایات فروخت کرنے والوں کے سٹورز سیل کئے جائیں,ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

0

 

 

جہلم(اقبال خان ):۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، 23 کیس پیش کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کے دوران پائی جانے والی بے ضابطگیوں ، زائد المیعاد ادوایات ، نان کوالیفائیڈ افراد کی موجودگی ، غیر قانونی ادوایات کی فروخت جسیے 23 کیس پیش کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعدد کیسوں میں وارننگ جاری کی جبکہ بعض کیسوں میں محکمہ کو قانون کاروائی کی اجازت دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے زائد المیعاد اور غیر قانونی ادوایات فروخت کرنے والوں کے سٹورز سیل کئے جائیں اور کوالیفائڈ افراد کے بغیر ادوایات کی سیل کی ہر گز اجازت نہ دی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.