للہ جہلم روڈ کے لیے فنڈز جاری کرنے پر اپنی قائد وزیراعلی پنجاب و چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شریف کے بے حد مشکور و ممنوں ہیں : ضلعی صدر جہلم (PMLN)حافظ اعجاز جنجوعہ

جہلم (ملک فدا حسین اعوان +چودھری سعید ارشد سے ) للہ جہلم روڈ کے لیے فنڈز جاری کرنے پر اپنی قائد وزیراعلی پنجاب و چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شریف کے بے حد مشکور و ممنوں ہیں : ضلعی صدر جہلم (PMLN)حافظ اعجاز جنجوعہ
للہ جہلم روڈ کے لیے خطیر رقم مختص کرنے پر اپنی قائد محترمہ مریم نواز کے مشکور و ممنوں ہیں ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم حافظ اعجاز صاحب نے اپنی ایک پریس میٹنگ میں کیا مزید ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے اس اقدام سے ضلع جہلم بلخصوص تحصیل پنڈدادن خان کی عوام کا سب سے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے جس سے ان کی زندگی میں ایک بڑی راحت میسر آئے گی ہم اس حوالے سے اپنے ضلع جہلم کے دونوں منتحب ایم این اے صاحبان ، تمام تنظیمی عہدہ داران ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، تمام میڈیا نمائندگان ، اور سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے اس اہم ترین مسلے کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہماری سابقہ پریس کانفرنس میں بھی میڈیا کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ حکومت للہ جہلم روڈ کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے اس وقت بھی ہم نے میڈیا کے توسط سے ضلع جہلم کی عوام کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ ہمارے قائدین عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش ہے جلد جہلم کی عوام کو اس حوالے سے خوش خبری ملے گی ۔ سابق پی ٹی آئی کی حکومت نے اس ضلع کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی جب اس منصوبے کو وفاقی فنڈ سے بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسے شروع دن سے ہی پنجاب حکومت کے تحت مکمل ہونا چاہیے تھا اس وقت کے پی ٹی آئی کے ایم این اے نے اپنے سیاسی عزائم کو پورا کرنے کے لیے اس قسم کے احمقانہ اور نالائقی سے بھرے فیصلے کیے جس کا خمیازہ آج پوری تحصیل پنڈدادن خان کی عوام بھگت رہی ہے ہماری لیڈر محترمہ مریم نواز شریف نے جو عوام کی تکلیفوں کو مدنظر رکھتے ہوے اس وفاقی پروجیکٹ کو پنجاب حکومت کے زیر سرپرستی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس پر انہوں نے پورے ضلع جہلم کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔