ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی کیتھولک چرچ نزد ایم پی چیک پوسٹ جہلم کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

کرسمس کی مناسبت کے حوالے سے ڈی پی او جہلم نے مسیحی کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا، کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

0

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی کیتھولک چرچ نزد ایم پی چیک پوسٹ جہلم کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد،

اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن سرفراز احمد رانجھا ، ایس ایچ او سٹی قمر سلطان، انچارج چوکی کینٹ نوید افضل اور انچارج میثاق سنٹر عاشر سلیم بھی ہمراہ تھے،

کھلی کچہری میں کرسچن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی،

کرسمس کی مناسبت کے حوالے سے ڈی پی او جہلم نے مسیحی کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا، کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے،ہم آپکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ڈی پی او جہلم

مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں جس کی بدولت حب الوطنی کے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔ ڈی پی او جہلم

کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔

پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.ڈی پی او جہلم

آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، ڈی پی او جہلم

جہلم پولیس طرف سے خوشیوں میں شریک ہونے پر شکر گزار ہیں، مسیحی کمیونٹی

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.