ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کرسمس کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کرسمس کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

کرسمس کے موقع پر جہلم پولیس کے 400 سے زائد افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈی پی او کی ڈیوٹیز پر تعینات افسران و جوانوں کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت،

سینئر پولیس افسران بھی ڈیوٹی پر تعینات نفری کو وقتاَ فوقتاً چیک اور بریف کر رہے ہیں،

ایلیٹ فورس، محافظ اور تھانوں کے سکواڈز خصوصی طور پر گشت کررہے ہیں۔

چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، مکمل باڈی سرچنگ کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.