صدر بار ایسوسی ایشن راجہ سہیل شفیق کی قیادت میں سوہاوہ بار کے وفد کی کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن راولپنڈی سید نذارت علی سے ملاقات

سوہاوہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے کیمپ آفس کے قیام کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا وفد کی طرف سے قرارداد اور درخواست پیش کی گئی

0

 

 

سوہاوہ ( یاسر فہمید )سوہاوہ بار کے وفد کی ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی سید ندارت علی سے ملاقات

 صدر بار ایسوسی ایشن راجہ سہیل شفیق کی قیادت میں سوہاوہ بار کے وفد کی کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن راولپنڈی سید نذارت علی سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور سوہاوہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے کیمپ آفس کے قیام کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا
وفد کی طرف سے قرارداد اور درخواست پیش کی گئی
وفد میں صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ ۔سابق صدر بار محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ ۔چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ ۔نعمان ہاشمی ایڈووکیٹ ۔جبکہ راولپنڈی سے محمود اعظم بلوچ ایڈووکیٹ شامل تھے
ایڈیشنل کمشنر نے سوہاوہ و گردونواح کے شہریوں کی سہولت کے لیے سوہاوہ میں کیمپ افس کے جلد قیام کی یقین دہانی کروائی
سید ندارت علی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہلم میں کافی عرصہ اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں مجھے جہلم اور اس کے باسیوں سے خاص محبت ہے مجھ پر جہلم کا قرض ہے اور اس کی بہتری اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے
ایڈیشنل کمشنر نے وفد کو بتایا کہ سوہاوہ کے شہریوں کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اگر کسی کا جائز مسئلہ کسی وجہ سے بھی حل طلب ہے تو بلا جھجک میرے دفتر تشریف لائیں ان کی ہر ممکن مدد اور تعاون کیا جائے گا
سوہاوہ بار کے وفد نے کیمپ افس کے قیام کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.