سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ستھرا پنجاب منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت

0

 

 

 

 

 

 

جہلم:(ملک فدا حسین اعوان ) سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ستھرا پنجاب منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے افسران، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سپیشل سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں 15 جنوری سے ستھرا پنجاب منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت ضلع کی 44 یونین کونسلز اور 5 میونسپل کمیٹی ایریاز میں صفائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر ختم کرنے کے علاوہ گھر گھر سے کچرا اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے گا۔ سپیشل سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا کہ الطاف پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کے لیے 9 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ جاری ہے، جو جہلم شہر کا سب سے بڑا پارک ہوگا۔ میونسپل سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور سیوریج سکیم پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ حکومت پنجاب کا ایک انقلابی قدم ہے، جس کا مقصد پورے صوبے میں صفائی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کو یکساں معیار پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ایک بڑے فنڈ کے ساتھ اس منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ سپیشل سیکرٹری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس منصوبے میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ ستھرا پنجاب منصوبے کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس کے بعد سپیشل سیکرٹری نے الطاف پارک، میونسپل سٹیڈیم اور سیوریج سکیم کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.