
جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا سیف سٹی جہلم کا وزٹ،
ڈی پی او جہلم نے سیف سٹی پراجیکٹ کی عمارت کا جائزہ لیا،
مینجر سیف سٹی اتھارٹی جہلم محمد سما یوسف نے سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور جدید سہولیات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی،
سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی،ڈی پی او جہلم
سیف سٹی کے کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں اور قانون شکن عناصر کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کریں گے،
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ سے شہریوں کو پہلے سے آسان سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو جدید سہولیات صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو