
شیخ قمر اسلام کو کلر سیداں پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی مبارکباد
سوہاوہ (محمدنبیل حسن )
کلرسیداں پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں اتفاق رائے سے شیخ قمرالسلام کو صدر جبکہ پرویز اقبال وکی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا،شیخ قمر اسلام کو صدر بننے پر تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے چیئرمین احسن وحید صدر شیخ انیس اور جنرل سیکرٹری ملک وحید اور سینئر صحافی یاسر فہمید کی طرف سے مبارکباد گزشتہ روز کلرسیداں پریس کلب کے ہونے والے اجلاس زیر صدارت دلنواز فیصل اور مجلس عاملہ نے شیخ قمر السلام کو صدر اور پرویز اقبال وکی کو ایک سال کےلیے جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔ اکرام الحق قریشی کو سرپرست اعلیٰ،دلنواز فیصل چیئرمین،محمد جاوید اقبال وائس چیئرمین،راجہ محمد سعید کو چیف ارگنائزر،سینئر نائب صدر حافظ کامران حشر،عتیق مرزا،چوہدری جواد مجید کو بالترتیب صدر اول،دوئم اور سوئم منتخب کر لیا گیا۔ اسی طرح فیصل خان کو ایڈیشن جنرل سیکرٹری،حسن اختر کو سیکرٹری انفارمیشن
اور دلنواز فیصل کو خزانچی منتخب کر لیا گیا ہے۔شیخ تیمور قدوس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہونگے جبکہ ممبران میں محمد جاوید،ہارون الرشید،طاہر یسین طاہر،فیصل جاوید اور ندیم بلو شامل ہیں،تحصیل پریس کلب سوہاوہ نے تمام عہدیداران و ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجود کابینہ کلر سیداں پریس کلب کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کی نشاندہی اور مظلوموں کی آواز بننے میں اہم کردار ادا کرے گی