
جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن فیصل سلیم ،ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا,ڈی ایس پی ٹریفک،ڈی ایس پی انویسٹیگیشن،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم،ایس ایچ اوز ضلع ہذا کی شرکت،میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک،
ڈی پی او جہلم نے ایس ڈی پی اوز کو تمام تھانہ جات کو SIPS پروٹوکول اور ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت دیں، تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مالمسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔
خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں،
ایس ڈی پی اوز تفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزایاب ہو سکیں،
ڈی پی او جہلم کی انچارج خدمت مراکز، میثاق سینٹر اور تخفظ مراکز کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت،
محکمانہ احتساب کے لیےخود کو تیار رکھیں، کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائےگا،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو