چوہدری زین مظہر ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر اہل علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

دینہ نکودر (شاہ زیب بٹ سے)چوہدری زین مظہر ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے الیکشن ہوئےجس میں چوہدری زین مظہر ایڈووکیٹ نکودر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔اہل علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلا برادری کی طرف سے چوہدری زین مظہر ایڈووکیٹ کو مبارک باد کا سلسلہ جاری۔اج چوہدری زین مظہر کے گھر مبارک باد دینے ائے جن میں،چوہدری ضاء الملک ایڈووکیٹ صاحب سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم،چوہدری محمد حسین صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق وائس چیئرمین پنچاب بار کونسل۔سابق ڈیپٹی اٹارنی جنرل ،ارشد بٹ صاحب نکودر،چوہدری راحت کمال ضاء ایڈوکیٹ، الیکٹرانک میڈیا دینہ کے ممبر شاہ زیب بٹ،شمروذ خان ایڈووکیٹ،چوہدری ظل سبحانی ایڈووکیٹ،جلوچک،شامل تھے چوہدری زین مظہر ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی، پھولوں کی ہار پہنائے،اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،چوہدری زین مظہر ایڈووکیٹ نکودر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔