نگہبان رمضان پیکیج 2025 کے تحت پنجاب حکومت نے غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے رمضان المبارک میں مفت راشن فراہم کرنے کا شاندار اقدام

0

 

 

جہلم(اقبال خان  ):نگہبان رمضان پیکیج 2025 کے تحت پنجاب حکومت نے غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے رمضان المبارک میں مفت راشن فراہم کرنے کا شاندار اقدام کیا ہے۔ یہ پیکیج خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ سحر و افطار کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ رجسٹریشن کا عمل پی ایس ای آر پورٹل کے ذریعے شروع ہو چکا ہے، جس میں آن لائن اور یونین کونسل کے دفاتر میں جا کر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو دو 10 کلو کے آٹے کے تھیلے، دالیں، کوکنگ آئل اور دیگر ضروری اشیاء مفت فراہم کی جائیں گی۔ رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کرنا ہو گا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 فروری 2025 مقرر کی گئی ہے، لہذا اہل خاندان وقت پر رجسٹریشن مکمل کر کے اس بابرکت ماہ میں حکومت کی جانب سے دی گئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نگہبان رمضان پیکیج 2025 کا مقصد غریب خاندانوں کو خوراک کی فکر سے آزاد کر کے انہیں روحانی عبادات کی طرف توجہ دینے کا موقع فراہم کرنا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.