ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نےشہر میں مختلف شاہراوں پر شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم

جہلم ( اقبال خان )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نےشہر میں مختلف شاہراوں پر شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کیے آگاہی مہم کا مقصد عوام میں ٹریفک کا شعور پیدا کرنا تاکہ شہری روڑ حادثات سے محفوظ رہ سکیں تیز رفتاری، اوور ٹیکنگ حادثات کا باعث بنتی ہیں جس سے آپ کی جان جا سکتی ہے
موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت،
موٹر سائیکل سوار حادثات میں عمومی چوٹ سر پر لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے موت واقع ہو جاتی ہے،
ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں،ٹریفک پولیس عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے