سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع جہلم میں کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
غیر ملکی باشندوں،اقلیتوں،سرکاری و نجی املاک کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.ڈی پی او جہلم
جہلم۔( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھوکی ڈی پی او آفس میں سیکیورٹی سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں انچارج سیکیورٹی برانچ اور سیکیورٹی سٹاف ضلع ہذا کی شرکت،
سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع جہلم میں کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی،
غیر ملکی باشندوں،اقلیتوں،سرکاری و نجی املاک کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،جمعہ ڈیوٹی،سنڈے سروسز اور دیگر مذہبی عبادات کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم کی ہدایت
اپنے علاقہ کے کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت اور ناکہ بندی کروائی جائے،
سیکیورٹی سٹاف محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اپنے ٹاسک کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہاری مجرمان، چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاون کو مزید موثر اور یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم
دہشت گردوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے،کسی بھی نفرت انگیز یا شر انگیز عنصر کو موقع نہ دیا جائے کہ وہ ضلع جہلم کے پرامن ماحول کو خراب کرے،ڈسٹرکٹ پولیس جہلم طارق عزیز سندھو