پوسٹ ماسٹر دینہ جاوید الرحمٰن کی ریٹائرمنٹ پر شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام

0

 

 

دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) پوسٹ ماسٹر دینہ جاوید الرحمٰن کی ریٹائرمنٹ پر شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام ، دینہ پوسٹ آفس و دیگر سب پوسٹ آفسز کے سٹاف نے پوسٹ ماسٹر کو قیمتی تحائف بھی دیے ، تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس دینہ کے پوسٹ ماسٹر جاوید الرحمٰن کی ریٹائرمنٹ پر پوسٹ آفس دینہ و دیگر سب پوسٹ آفسز کے سٹاف نے اُن کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی پارٹی دی ۔ سٹاف نے سابق پوسٹ ماسٹر کو پھولوں کے ہار پہنائے ، گلدستے پیش کیے اور قیمتی تحائف بھی دیے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ دینہ مبشر نذر نے اُن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جاوید الرحمٰن نے اپنی سروس کو نہایت ایمانداری ، دیانتداری اور فرض شناسی سے ادا کیا ۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جہلم محمد ذیشان نے بھی بہترین الفاظ میں جاوید الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید الرحمٰن نے اپنے سابق سٹاف سےکہا کہ اگر آپ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے تو یہ اپنے لوگوں کی خدمت بھی ہے اور عبادت بھی ۔ تقریب کے اختتام پر فیاض احمد ، فیاض حسین ، اکرام ، ذیشان طارق ، محسن ظہور اور سیف الرحمٰن ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر کو اُن کے گھر سوہاوہ تک الوداع کر کے آئے ۔ بعد ازاں گوجر خان سے ملک طارق محمود ڈپٹی پوسٹ ماسٹر ، دولتالہ سے پوسٹ ماسٹر چوہدری امجد محمود ، گجرات سے کوٹلہ کے پوسٹ ماسٹر اعجاز احمد اور پوسٹ ماسٹر وسیم صادق بھی تشریف لائے اور قیمتی تحائف بھی دیے ۔*

Leave A Reply

Your email address will not be published.