ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی شاندار کاروائی، ہنی ٹریپ و بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث نیازی گینگ گرفتار

جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی شاندار کاروائی،
ہنی ٹریپ و بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث نیازی گینگ گرفتار،
زبردستی اور بلیک میلنگ سے ہتھیائی گئی رقم ،موبائل فونز، چیک اور گاڑی برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نوشیروان نیازی،افضال عرف ضلے شاہ، جہانگیر صفدر ، مریم اور راشدہ کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے زبردستی اور بلیک میلنگ کے ذریعہ ہتھیائی گئی رقم اور قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں،
ملزمان نوجوان خوبرو خواتین کے ذریعے مالی طور پر مستحکم افراد کو ٹریپ کرتے تھے ، جنہیں بعد ازاں زناء اور گینگ ریپ کے مقدمات کے نام پر بلیک میل کر کے خطیر رقم ہڑپ لیتے تھے،
نوسر باز گینگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ، جنہوں نے ضلع جہلم کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں بھی شرفاء کو مقدمات کے نام پر بلیک میل کر کے کروڑوں روپے ہتھیاء رکھے ہیں،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گااور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
نوسرباز و بلیک میلر گروہ کی گرفتاری اہم سنگ میل ہے ، جس سے جہلم پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو بھرپور شاباش، تعریفی اسناد کا اعلان