ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی انجمن تاجران سے ملاقات ، تجاوزات ہر صورت ختم کریں گے ڈپٹی کمشنر

0

 

 

جہلم(اقبال خان  ):۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی انجمن تاجران سے ملاقات ، تجاوزات ہر صورت ختم کریں گے ڈپٹی کمشنر ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی اور شہر میں جاری تجاوزات آپریشن پر اپنے تحفظات اور گذارشات پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ آپریشن پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاجروں کے جائز مطالبات ضرور پوری کریں گے لیکن تجاوزات کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں دیں گے شہر کی خوبصورتی اور مسائل کا خاتمہ ہر صورت ہوگا یکساں بورڈ اور شیڈز کے حوالے سے پالیسی بنائی گئی ہے آپریشن کے بعد تاجروں کو آگاہی دے کر نافذ کروائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.