
جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ صدر کی نئی بلڈنگ کا وزٹ،
دوران وزٹ ایس ڈی پی او سٹی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی ٹریفک،ایکس ای این فہد مظہر،بلڈنگ سب انجینئر انوار احمد، ایس ایچ او تھانہ صدر، آفس سپرنٹنڈنٹ اور ایس ڈی او بلڈنگ بھی ہمراہ،
ایس ڈی او بلڈنگ نصراللہ خان نے ڈی پی او جہلم کو جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریف کیا،
ڈی پی او جہلم کا زیر تعمیر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو اچھی رہائش ملے گی، ڈی پی او جہلم
نئی عمارت کی تعمیر سے تھانے میں آنے والے شہریوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو