منگلا روڈ مین چوک تا داتا چوک روڈ تنگ ،داتا چوک تا ہڈالی روڈ کشادہ ،جگہ کی پیمائش ناگزیر ،ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،تحصیلدار دینہ عوامی مفاد عامہ میں نوٹس لیں

دینہ ( تحصیل رپورٹر )منگلا روڈ مین چوک تا داتا چوک روڈ تنگ ،داتا چوک تا ہڈالی روڈ کشادہ ،جگہ کی پیمائش ناگزیر ،ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،تحصیلدار دینہ عوامی مفاد عامہ میں نوٹس لیں ،تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ مین چوک سے داتا چوک تک انتہائی تنگ ہے جب کہ داتا چوک سے ہڈالی تک کشادہ روڈ کے دونوں اطراف سرکاری جگہ ہے آخر کیا وجہ ہے کہ منگلا روڈ مین چوک سے داتا چوک تک تنگ ہو گئی ہے اس کی ناپ تول کی اشد ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ نئے منگلا روڈ پر مین چوک سے داتا چوک تک نئے تعمیر ہونے والے پلازہ جات نے دس فٹ پارکنگ کی جگہ جو کہ حکومت پنجاب کا قانون ہے اور اس کے بغیر نقشہ کی منظوری ممکن نہیں کیا پارکنگ کے لیے دس فٹ جگہ چھوڑی گئی یا نہیں اس کا محاسبہ اشد ضروری ہے ۔باخبر ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پارکنگ کے لیے پلازوں کو بیس منٹ نقشہ میں منظور کی گئی لیکن اب ان متعدد پلازوں میں پارکنگ کی بجائے دوکانیں بن چکی ہے ۔عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ تحصیلدار دینہ کو اس حوالے سے فوری نوٹس لینا چاہیے ۔