دینہ و گردو نواح میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر عوام پریشان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے فوری نوٹس کا مطالبہ
دینہ کی عوام بڑھتی وارداتوں سے پریشان اعلی حکام نوٹس لیں

دینہ میں بڑھتی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،عوام شدید پریشان ڈسٹعکٹ پولیس آفیسر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دینہ پر ڈاکوں کا راج ،پولیس بے بس ،عوام پ ،تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ سے ڈکیتوں نے دینہ کی عوام کی ناک میں دم کر کے رکھا ہوا ہے جب کہ پولیس تھانہ دینہ و منگلا مکمل طور پر ان کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔گزشتہ شب منگلا روڈ ہڈالی ایک ہیئر ڈریسر کی شاپ کے کنڈے توڑ کر شاپ سے نقدی و موبائل لے گئے ۔جبکہ اسی دوکان کے قریب ایک دن پہلے مسجد کے تالے توڑنے کی کوشش ناکام رہی اور ایک گھر میں اترنے کی ناکام کوشش کی مالک جاگ گئے ۔جب کہ اس سے قبل چھنی گجراں میں ایک گھر سے طلائی زیورات نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ۔مدوکالس میں پٹھان فیملی کے گھر اترنے کی ناکام کوشش کی ۔دینہ پر ڈاکوں کا راج ہے اور عوام سخت پریشان ہے ۔عوامی حلقوں نے ًسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے ۔