دینہ ( اقبال خان)اسٹنٹ کمشنر دینہ نے چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کے ہمراہ مین بازار دینہ کا دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت ہونے والے کام کا جائزہ لیا دورے کے دوران صفائ، اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیامتعلقہ افسران کو ہدایت کی گئ کہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائےتاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول میسر آسکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ؛
اسٹنٹ کمشنر دینہ نے دورے کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا