دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رمضان المبارک کے آٹھویں روز بھی پرا ئس کنٹرول ایکٹیو یٹی کے تحت دینہ شہرمیں پھلوں، سبزیوں اور چکن شاپس کا دورہ کیا تاکہ اشیائے خوردونوش خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے شہر کا دورہ سبزی منڈی کا وزٹ ان کے ہمراہ سی او دینہ محمد فیصل نے بھی چیکنگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے کہا کہ ماہ رمضان میں اشیاء خورد نوش سبزی فروٹ منڈی کریانہ سٹورز بیکرز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خود اس تمام کام کی نگرانی کر رہا ہوں اور تحصیل لیول پر مجسٹریٹ مختلف ٹیموں کی شکل میں مارکیٹس کا وزٹ کر رہے ہیں ۔عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا جاتا ہے ۔تاجر برادری سے بھی گزارش ہے کہ ماہ رمضان رحمتوں برکتوں کا ماہ ہے اس میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں