تحصیل دینہ جی ٹی روڈ پر بڑے بڑے ہوٹل کیا ناجائز تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتے ،امیر و غریب میں تفریق کیوں ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے عوامی مطالبہ

دینہ ( اقبال خان )تحصیل دینہ جی ٹی روڈ پر بڑے بڑے ہوٹل کیا ناجائز تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتے ،امیر و غریب میں تفریق کیوں ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے عوامی مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق جی ٹی تحصیل دینہ کی حدود میں بڑے بڑے ہوٹل موجود ہیں جو کہ تحصیل دینہ کی حدود جی ٹی روڈ ترقی جوڑ سے لیکر پیر شہاب دربار تک قائم ہیں اور انہوں نے نہ صرف بڑے بڑے فینسی بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ سرکاری جگہ روڈ کے ساتھ نہ صرف شیڈ بنا کر قابض ہیں بلکہ زمین پر ٹائل گٹکہ لگا کر ملیکت بنائی ہوئی ہے ۔عوامی حلقوں میں چہہ مگوئیاں ہیں کہ آپریشن میں غریب امیر میں آخر تمیز کیوں کیا امراء کی سفارش تگڑی ہے یا کوئی اور مسلک ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے آپریشن کو یکساں بنانے اور اس تفریق کو ختم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم بڑے بڑے ہوٹلز کی ناجائز تجاوزات پر بھی غور کیا جائے تاکہ وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب مہم کو بہتر بنایا جا سکے اور اس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں ۔