آبادی پر کنٹرول ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے محکمہ بہبود آبادی شہریوں میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بہتر اگاہی پیدا کرے،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

0

 

 

جہلم(اقبال خان  ):۔ آبادی پر کنٹرول ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے محکمہ بہبود آبادی شہریوں میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بہتر اگاہی پیدا کرے تاکہ ملکی آبادی کو کنٹرول کر کے وسائل کی تقسیم کو اسان بنایا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران نے گزشتہ ماہ کے دوران آبادی کے کنٹرول کے حوالے سے کیے گئے اقدامات ماں اور بچے کی صحت اور نوجوان جوڑوں کی اگاہی کے لیے کیے گئے سیمینار، میڈیا مہم سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ کم بچے خوشحال گھرانہ کے لوگو کے تحت ملکی آبادی کو کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے بڑھتی ہوئی آبادی وسائل کو تیزی سے ختم کر رہی ہے ۔ محکمہ بہبود آبادی بہتر طریقے سے شہریوں میں آگاہی پیدا کرئے جس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اس میں شامل کیا جانا چاہیے خاص طور پر میڈیا اور علماء کرام کے ذریعے شہریوں میں آبادی کے کنٹرول اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اگاہی مہم چلانا ضروری ہے اجلاس کے بعد محکمہ محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے اگاہی مہم میں تعاون کرنے والے سماجی کارکنوں اور سرکاری افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.