دینہ میں تاجر برادری شدید پریشان ،تاریخ کا بد ترین مندہ ،کاروبار زندگی ٹھپ ،معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ،دوکاندار گاہک کے انتظار میں

0

 

دینہ ( اقبال خان )دینہ میں تاجر برادری شدید پریشان ،تاریخ کا بد ترین مندہ ،کاروبار زندگی ٹھپ ،معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ،دوکاندار گاہک کے انتظار میں جب کہ گاہک کی بجائے مالک دوکانداروں نے کرایوں میں اضافے کی گھنٹیاں بجا دی ۔دوکاندار پہلے کرایے دینے سے پریشان ۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی تاجر برادری اس وقت تاریخ کے بد ترین مندے سے گزر رہی ہے اس وقت شہر میں ہو کا عالم ہے ۔خریدار کم اور ہر طرف سنسانی چھائی ہے ۔دوکانداروں کے اخراجات ٹیکسسز کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ قابل تشویش ہے ۔تاجر برادری کو سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔اشیاء خوردنوش کی گرانی نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دئے ہیں ۔ایک تاجر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ساری زندگی میں اس قدر مندا نہیں دیکھا جو اس وقت گزر رہا ہے ۔گاہک کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہوتا جا رہا ہے عوام دو وقت کی روٹی پوری کرنے کے چکر میں ہیں لیکن حکومت میں سیاسی عدم استحکام نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے ۔بیرون ممالک سے کوئی انویسٹر پیسہ لگانے کو تیار نہیں ۔تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔اس بحران نے عوام کو نکالنے کے لیے حکومت کو سوچ بچار کرنی چاہیے ۔بیروزگاری میں اضافے نے نوجوان نسل کو پریشان کر دیا ہے بیرون ملک بھاگنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.