ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی پولیس لائنز جہلم میں محکمانہ ترقی (لسٹ بی۔1) کے امتحان کا انعقاد

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی پولیس لائنز جہلم میں محکمانہ ترقی (لسٹ بی۔1) کے امتحان کا انعقاد،

ڈی ایس پی انویسٹیگیشن سرفراز احمد رانجھا،ڈی ایس پی سٹی حمید ورک، ریزرو انسپکٹر،لائن آفیسر اور دیگر پولیس افسران امتحانی مرکز میں موجود،

لسٹ (بی۔1) کا امتحان کانسٹیبل سے اگلے رینک میں ترقی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے،

تحریری امتحان میں کل 134 پولیس افسران نے حصہ لیا،

امتحان میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے،

تمام امیدواروں کے لئے امتحان میں کامیابی کے یکساں مواقع موجود ہیں،

امتحان میں موجود امیدواروں میں سے کوئی بھی اپنی محنت اور لگن سے ترقی کر کے آگے بڑھ سکتا ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

تمام امیدواروں کے لئے دعا گو ہوں، اللّٰہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.