
جہلم: ( اقبال خان )وزیر مواصلات پنجاب صہیب بھرتھ کا 20 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ڈیول کیرج وے کا معائنہ۔
جہلم: ڈیول کیرج وے منصوبے کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
جہلم: عوامی مشکلات کے پیش نظر پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ وزیر مواصلات صہیب بھرتھ
جہلم: وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں تمام سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جا رہی ہے۔ صہیب بھرتھ
جہلم: میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صہیب بھرتھ
جہلم: للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی جلد تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ صہیب بھرتھ
جہلم: رواں سال ڈیول کیرج وے کے چار سیکشنز مکمل ہو جائیں گے۔ صہیب بھرتھ
جہلم: سابقہ حکومت نے عوام کو دھوکے سے ساری سڑک اکھاڑ کر درمیان میں چھوڑ دی۔ صہیب بھرتھ
جہلم: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس منصوبے کو اپنی نگرانی میں مکمل کرنے کا عزم کیا۔ صہیب بھرتھ
جہلم: وزیراعلی نے وفاقی منصوبے کو پنجاب میں لے کر تعمیر کا آغاز کرایا۔ صہیب بھرتھ
جہلم: عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ صہیب بھرتھ
جہلم: مذکورہ سڑک کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ صہیب بھرتھ
جہلم: ایک ماہ میں ریکارڈ رفتار سے کام جاری ہے۔ صہیب بھرتھ
جہلم: ڈیول کیریج وے منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ صہیب بھرتھ
صوبائی وزیر مواصلات صہیب برتھ کا للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیراتی صورتحال کا جائزہ اور پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو