شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا میری اولین ترجیح ہے صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ

0

 

 

جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار)۔شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا میری اولین ترجیح ہے صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ گزشتہ روز جرار حسین میر پروفیسر خورشید علی ڈار نے حال ہی میں تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل پر ان سے بات چیت ہوئ صفا عابد نے جوابا کہا کہ بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا میری اولین ترجیح ہے صفائی کے بغیر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا شہر دینہ صفائی کے حوالے سے معیاری پوزیشن نہیں رکھتا میرٹ پر کام کرنا اور سیاسی مداخلت کی پرواہ نہ کرنا میری عادت ہے شہری کا جائز کام بروقت ہونا انتہائی ضروری ہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی تجاوزات کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کاروائی جاری رہے گی کسی مداخلت کی پرواہ نا کی جائے گی منگلا روڈ کے تجاوزات ختم کرتے وقت سڑک کے درمیان ڈیوائڈر کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے میڈیا نے جب اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے نوٹس میں لایا کہ سبزی منڈی کے قریب چار کنال دس مرلے کا رقبہ برائے چھابڑی جو وجود رکھتا ہے بندر بانٹ کر کے اس کا غلط استعمال کیا گیا ہے انہوں نے فوری نوٹس لینے کا وعدہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ جس مقصد کے لیے رقبہ حاصل کیا گیا تھا اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ فیملی پارک شہریوں کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے تاہم اس کی ضرورت ہے کہ فوری طور پر چار عدد کیمرے لگائے جائیں تاکہ نوجوان بچیاں جو فیملی پارک جاتی ہیں محفوظ رہیں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں کہ میرے جانے کے بعد مجھے یہاں کے مقامی لوگ اچھے لفظوں میں یاد رکھیں ۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.