بیف /مٹن سرکاری ریٹ پر کہیں بھی دستیاب نہیں ہے,اسسٹنٹ کمشنر دینہ نوٹس لیں

0

 

 

 

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)مسلمان مقدس رمضان میں جن دو مسائل میں شدید مبتلا ہیں ان میں سر فہرست مہنگا گوشت اور دوران سفر رکشہ اور ویگن کی زیادتی ہے صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ مالک حقیقی کی خوشنودی کے پیش نظر مخلوق خدا کی آواز بنیں مقدس رمضان میں تمام روزے دار سبزیوں اور دالوں کی نسبت گوشت زیادہ استعمال کرتے ہیں ان ایام میں یہ فطری خواہش ہوتی ہے اب ہمارے شہر میں قصائی دونوں ہاتھوں سے روزے داروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں غالبا ان کو یقین ہے کہ انتظامیہ ان کے خلاف قانونی ایکشن نہیں لے گی۔ بیف /مٹن سرکاری ریٹ پر کہیں بھی دستیاب نہیں ہے چھوٹا گوشت دو ہزار تا 2500 میں فروخت ہوتا ہے جبکہ بڑا گوشت تقریبا 1300 روپے میں بھی نہیں ملتا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے سماجی زعماء دینہ نے عوامی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دیں اس سلسلے میں تحصیلدار دینہ نائب تحصیل دار دینہ چیف افیسر بلدیہ دینہ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ اگر ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عمل کیا جائے تو اس پر مکمل کنٹرول کیا جا سکتا ہے رکشے والے اور ویگن والے مسافروں کے ساتھ زیادتی کرنے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں ایک ماہ میں دو دفعہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود مسافروں سے زبردستی پرانا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے دینہ تا منارہ پولی کا سفر تقریبا چار کلو میٹر ہے 100 روپے رکشے والے لیتے ہیں دینہ تا جہلم کا فاصلہ صرف 19 کلومیٹر ہے جبکہ ویگن والے 100 روپیہ لیتے ہیں ان کا کرایہ نامہ اڈے کا منشی مقرر کرتا ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کےعوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہو سکتی ہیں بلا شبہ کرایہ نامہ کا تعین کرنا ار ٹی اے جہلم کا کام ہےبہرحال ویگن والوں کو کہا جا سکتا ہے کہ وہ ارٹی اے جہلم کا جاری کردہ کرایہ نامہ وصول کریں نیز کرایہ نامہ ویگن پر بھی نمایاں أویزہ ہو عوامی مفاد میں ار ٹی اے جہلم کو لیٹر بھی لکھا جا سکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.