اسرائیل اور امریکہ کا ایران پر کھلم کھلا بزدلانہ دہشت گردی جس میں مرجع تقلید جہاں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنائی اور ان کے عزیز و رفقاء کی مظلومانہ شہادت پر جامع مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں سے احتجاجی ریلی کا انعقاد
دینہ (/اقبال خان)اسرائیل اور امریکہ کا ایران پر کھلم کھلا بزدلانہ دہشت گردی جس میں مرجع تقلید جہاں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنائی اور ان کے عزیز و رفقاء کی مظلومانہ شہادت پر جامع مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں سے احتجاجی ریلی کا انعقاد
احتجاجی ریلی میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ,ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پولیس تھانہ دینہ اور پولیس سثی چوکی دینہ کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملت جعفریہ کے راہنماؤں نے ایران پر ہونے والی دہشتگردی میں مرجع تقلید جہاں آیت سید علی خامنہ ای اور ان کے عزیزوں کی مظلومانہ شہادت پر جامع مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں, دینہ سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پرامن ریلی جامع مسجد صاحب الزمان سے نکل کر منگلا روڈ سے گزرتی ہوئی چوک جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی, شرکائے ریلی میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جنھوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لبیک یا حسین , امریکہ کا جو یار ہے , غدار ہے غدار ہے۔ مردہ باد مردہ باد امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ اس احتجاجی ریلی میں ملت جعفریہ کے قائدین جن میں مولانا محمد باقر علی حیدری خطیب جامع مسجد صاحب الزمان, سید نجم الحسن رضوی, سید افتخار حسین نقوی,سید وسیم حیدر , سید جاوید حسین شاہ, سید ادیب مرتضیٰ اور دیگر راہنما قیادت کر رہے۔چوک منگلا روڈ پر مولانا محمد باقر علی حیدری, امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود, تحریک منھاج القرآن کے راہنما قاری بلال نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کی بزدلانہ اور کھلم کھلا دہشتگردی میں سید علی خامنائی اور ان کے بیٹے اور عزیزوں کی غمناک اور مظلومانہ شہادتوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقعہ پر پولیس تھانہ دینہ کے انچارج انسپکٹر سرمد اور سٹی چوکی کے انچارج عمران اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے جبکہ احتجاجی ریلی کےلئے فول پروف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔