ملک صداقت ایگزیکٹو ممبر پریس کلب دینہ و ٹیم ممبران پریس کلب دینہ کی جانب سے نو منتخب باڈی پریس کلب دینہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

0

دینہ ( اقبال خان)ملک صداقت ایگزیکٹو ممبر پریس کلب دینہ و ٹیم ممبران پریس کلب دینہ کی جانب سے نو منتخب باڈی پریس کلب دینہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
افطار ڈنر میں خصوصی شرکت صدر پریس کلب دینہ ربنواز گوندل ،نائب صدر احسان جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری افتخار مغل ،جوائینٹ سیکرٹری رضوان سیٹھی ،انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان سینئر صحافی ماجد آفریدی سینئر صحافی ذوالقرنین شاہ دیگر معزز ممبران پریس کلب دینہ کامران شہزاد عمران منصور راؤ بلال ، ملک طاہر محمود
فرحان احمد شاہ ایم نعیم نجمہ احسن شاہ ملک طاہر جاوید
سید امجد مسعود شاہ کامران شاہ ساجد محمود عاجز نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر صدر پریس کلب دینہ ربنواز گوندل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب دینہ الیکشن میں میری ٹیم کا ساتھ دینے پر آپ سب دوستوں کا شکر گزار ہوں سب دوستوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد انشاءاللہ پریس کلب دینہ کی سرکاری بلڈنگ کے حصول کےلیے اپنی کاوشوں کا آغاز کیا جائے گا ۔جنرل سیکرٹری پریس کلب دینہ افتخار مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینہ کی صحافی برادری کا ایک چھت تلے اکھٹے ہوں دینہ کی صحافت کے لیے بڑا اقدام ہے انشاءاللہ اس پلیٹ فارم کی بہتری کےلیے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔تمام دوست احباب نے صدر پریس کلب دینہ ربنواز گوندل و سینئر صحافی ماجد آفریدی کو عمرہ کی مبارک باد پیش کی ۔صدر پریس کلب دینہ و عہدیداران نے ملک صداقت ایگزیکٹو ممبر پریس کلب دینہ و دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.