
جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن صدر کا افتتاح،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن صدر کا افتتاح کیا،
اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ صدر، ایکسین بلڈنگ، ایس ڈی او بلڈنگ، بلڈنگ انجینئر اور کثیر تعداد میں پولیس افسران موجود تھے۔
ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ اور حوالات تھانہ کا جائزہ لیا۔
شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ان کی آسان رسائی کیلئے تھانہ صدر کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا اور تھانہ کی نئی عمارت تعمیر کی گئی
نئی بلڈنگز کی تعمیر سے پولیس افسران کو اچھی رہائش اور صاف ستھرا ماحول ملے گا، ڈی پی او جہلم
بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے تھانہ صدر کے افسران و اہلکاروں سے میٹنگ کا انعقاد کیا ،
سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،
سرکل افسران ضلع ہذا اپنے زیر انتظام تھانوں کے امور موثر سپرویژن سے بہتر بنائیں۔ ڈی پی او جہلم
کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ڈی پی او جہلم
شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ ڈی پی او جہلم
نئی بلڈنگز کی تعمیر سے تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو