ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم پولیس کے نماز تراویح کی ادائیگی کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،

جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم پولیس کے نماز تراویح کی ادائیگی کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،
جہلم پولیس کے افسران و جوان دوران نماز تراویح مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،
مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو CCTV کیمرہ جات، میٹل ڈیٹیکٹرز اور مقامی رضاکاران کی مدد سے یقینی بنایا جا رہا ہے،
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ جات میں نماز ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لئے تھانہ جات ، چوکیات کی موبائلز اور ایلیٹ اسکواڈ گشت پر مامور ہیں،
جہلم پولیس امن و امان کے قیام اور نمازی حضرات کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو