آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے شہداء کی فیملیز سے ملاقات، عید کے تحائف اور میڈلز تقسیم کیے گیے،

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے شہداء کی فیملیز سے ملاقات، عید کے تحائف اور میڈلز تقسیم کیے گیے،
شہداء ہمارے محسن ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،
اپنی فورس خصوصاًشہدا ء کی فیملیز کے ساتھ کھڑا ہوں،
ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں،شہداء کے بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،
میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ، شہداء کی فیملیزکی ویلفیئر کے لیے کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے گی،
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز نے آخر میں شہدا فیملیز میں تحائف تقسیم کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،