کشمیر أرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر نگرانی مستحق افراد میں رمضان راشن کی تقریب ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی بطور مہمان خصوصی شرکت
500گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

دینہ (پروفیسر خورشید علی ڈار )کشمیر أرفن ریلیف ٹرسٹ نے سال گزشتہ کی طرح مورخہ 14 مارچ گلیکسی میرج ہال منگلا روڈ دینہ میں مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا تقریب کے مہمان خصوصی صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ تھیں جن معزز شخصیات نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ان میں سر فہرست محمد شکیل سینیئر ایگزیکٹو ممبر کورٹ میرپور۔ ۔۔محمد چوہدری فیصل چیف افیسر بلدیہ دینہ ۔۔۔۔سہیل اشرف ایم او ائی بلدیہ دینہ ۔۔۔۔۔محمد افضل پرنسپل ایکسپائر کالج دینہ تھے تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ۔۔محمد شکیل ایگزیکٹو ممبر نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں اللہ کی دی ہوئ توفیق سے ہی ممکن ہے چوہدری اختر چیئرمین کی ہدایات پر 100 فیصد عمل ہورہا ہے نومولود بچے جو غیر قانونی ہوتے ہیں کورٹ ان کو اپنی کفالت میں لے لیتی ہے افتخار مغل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ کے تحت جو ہم لوگوں کی امداد کرتے ہیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے اللہ کے فضل سے اج ہم پانچ سو مستحق لوگوں میں خوراک تقسیم کر رہے ہیں چیف گیسٹ صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اپنے خطاب میں چوہدری اختر چیئرمین ۔۔محترم شکیل صاحب ۔۔۔زاہد محمود ناگی ۔۔افتخار مغل کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ 2005 سے لے کر اج تک کورٹ نے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنا نیک کام جاری رکھیں گے انہوں نے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر دینہ یقین دلایا کہ وہ عملی طور پر کورٹ کے ساتھ تعاون کرتی رہیں گی کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی بنیاد 2005 میں رکھی گئی تھی بنیاد رکھنے کی وجہ ازاد کشمیر میں زلزلے کی وجہ سے جانی مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا تھا کشمیر أرفن ریلیف ٹرسٹ مذکورہ تاریخ سے لے کر اج تک بنی نو انسان کی عملی خدمت کرنے میں مصروف ہے مصدقہ ذرائع کے مطابق 500 سے زاہد بچوں کی کفالت انتہائی معیاری انداز میں کی جا رہی ہے اعلی تعلیم سے بھی ان کو نوازا جا رہا ہے چیئرمین کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ ہر رمضان میں ہزاروں گھرانوں کو ماہانہ راشن مفت دینے کے انتظامات کرتے تھے اب انہوں نے یک لخت اس میں تبدیلی کر دی ہے ان کے وژن کے مطابق بھکاریوں میں اضافہ کرنا ملک کی خدمت نہیں ہے بلکہ لوگوں کی امداد اس طرح کرنا کہ وہ مستقبل میں فیملی کے کفیل بن سکیں بلا شبہ شہر دینہ میں ہونے والی تقریب کی کامیابی کا کریڈٹ زاہد محمود
سینٹرل ایگزیکٹو ممبر کورٹ اور افتخار مغل ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کورٹ کو جاتا ہے