دینہ (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تحصیل دینہ کے مختلف ایریاز کا دورہ کیا ،اسسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سب سے پہلے مین بازار دینہ کا دورہ کیا جس میں ان کے ہمراہ سی او بلدیہ محمد فیصل ، انکروچمنٹ انسپکٹر بلدیہ محمد عدیل بھی تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار میں صفائی دوکانوں کے باہر سامان رکھنے اور نالوں کی تعمیر کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دوکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھ کر کاروبار کریں دوکانوں کے بائر انکروچمنٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا اندراج کیا جائے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کا دورہ کیا اور یو سی بدلوٹ ہمراہ ستھرا پنجاب ڈور ٹو ڈور ایکٹیوٹی چیک کی۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ شہروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی صفائی کو بھی باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نےبی ایچ یو ہسپتال بدلوٹ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا حاضری چیک کی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جا ری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین دینہ چوک کا وزٹ کیا اور ٹریفک انچارج کو ٹریفک کی روانی بہتر رکھنے کی ہدایت جاری کی۔