ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات پر گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں ،متعدد گراں فروش گرفتار،دوکانیں سیل

جہلم ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات پر گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں ،متعدد گراں فروش گرفتار،دوکانیں سیل ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کیا ۔ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ۔عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی ۔
جہلم: ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری۔
جہلم: 24 گھنٹوں میں 3178 سے زائد چھاپے، 163 خلاف ورزیاں رپورٹ۔
جہلم: متعدد گراں فروش گرفتار.
جہلم: گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد۔