ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مویشی چور گینگ کے 03ملزمان گرفتار،
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مویشی چور گینگ کے 03ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں مال مسروقہ اور نقدی برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کامران، سعید انور اور امیر سعید کو گرفتار کر لیا،
ملزمان مویشی چوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،
ملزمان سے 01عدد ٹریکٹر، مال مویشی بیچ کر حاصل کی گئی نقدی 02لاکھ روپے، ایک عدد موٹر کی مالیت اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا ہے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو