گجر خان جاتلی روڈ پر ٹریفک انسپکٹر گجر خان کی اوور لوڈنگ سکول وین کے خلاف سخت کاروائیاں ،متعدد کو جرمانے
سکول وین اوور لوڈنگ بچوں کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے ، ٹریفک پولیس گجر خان

گجر خان ٹریفک پولیس کا جاتلی روڈ پر اوور لوڈنگ سکول وین کے خلاف سخت آپریشن ،جاتلی روڈ پر ناکہ لگا کر بچوں کو سکول لے جانے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا ،ڈرائیور حضرات کی غفلت و لا پرواہی بچوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھایا گیا اور کچھ بچے گاڑیوں کے ساتھ لٹک رہے تھے ،معتدد گاڑیوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ سخت وارننگ جاری ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک کم سن طالب علم گاڑی کی چھت سے گع کر جابحق ہو گیا _اس واقعہ کے بعد گجر خان ٹریفک پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جاتلی روڈ پر صبح سکول گاڑیوں کی چیکنگ کی تو متعدد سکول گاڑیاں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کو گاڑیوں کی چھت پر بیٹھا کر لے جا رہی تھی جن کو موقعہ پر جرمانہ کیا گیا اور سخت وارننگ جاری کی گئی کہ آئیندہ قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی سمیت ڈرائیور پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا ۔