ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول نیا محلہ کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

جہلم(اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول نیا محلہ کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول نیا محلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول میں طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران سکول کی صفائی، سہولتوں اور بنیادی ضروریات کو بھی جائزہ لیا۔ سکول کی پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ امتحانی سیزن کے دوران تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور تربیت کے بہترین مواقع مل سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ وہ اپنے تعلیمی مقاصد میں کامیاب ہوں اور مستقبل میں معاشرتی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں