منچلوں کے موٹر سائیکل سائیلنسر کی بانسری نکال عوام کی ذہنی مریض بنا دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )منچلوں کے موٹر سائیکل سائیلنسر کی بانسری نکال کر بڑے سائیلنسر ماحول میں شور شرابے کا باعث بننے لگے ،سائیلنسر کی ہیوی آوازوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ،ڈی پی او جہلم نوٹس لیں ،تفصیلات کے مطابق دینہ،جہلم کے منچلوں نے موٹر سائیکلز کے سائیلنسر کی بانسری نکال کر یا ہیوی ساونڈ والے سائیلنسر استعمال کر کے سکولوں کے سامنے چکر لگاتے نظر آتے ہیں ۔روڈز پر دھندناتے پھرتے منچلےنوجوان ماحول کی آلودگی اور ذہنی کوفت کا باعث بن رہے ہیں ۔ہیوی ساونڈ سائیلنسر کے استعمال سے نہ صرف سکولوں میں پڑھنے والے بچے مشکلات کا شکار ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں مریض اور عوام الناس کو بھی شدید خدشات ہیں ۔یہ ذہنی بیماری کا باعث بن رہے ہیں ۔اس شدت سے اس میں اضافہ ہو چکا ہے کہ عام انسان ذہنی معزور بن چکا ہے ۔عوام الناس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے التماس کی ہےنہ صرف ان منچلوں کے موٹر سائیکل ضبط کیے جائیں مقدمات کا اندراج کیا جائے بلکہ ایسے تمام آٹو سٹور والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو ایسےہیوی ساونڈ سائیلنسر فروخت کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.