انتظامیہ گوشت کی قیمت کم کرنے میں ناکام ،قصاب من مرضی کر ریٹ پر عوام کو لوٹنے میں مصروف ،ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نوٹس لیں

دینہ ( اقبال خان )انتظامیہ گوشت کی قیمت کم کرنے میں ناکام ،قصاب من مرضی کر ریٹ پر عوام کو لوٹنے میں مصروف ،ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نوٹس لیں ،تفصیلات کےمطابق دینہ و گردونواح نکودر میں گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ،انتظامیہ نے خوردونوش کی قیمتوں پر مکمل کنٹرول کر لیا لیکن گوشت کی قیمت کو کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہیں ۔ غریب عوام گوشت خریدنے سےقاصر ہے ۔اس وقت سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت نہیں ہو رہا ۔قصابوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے ۔رمضان المبارک ماہ کے تقدس کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔اس وقت مارکیٹ میں بڑا گوشت 1000روپے جب کہ چھوٹا گوشت 2200 روپے کلو اور چکن 750روہے سے لیکر 800روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے گوشت فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے التماس کی ہے کہ گوشت کی قیمتوں کو سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ غریب عوام بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکے ۔