رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں گزشتہ روز اعلی اختیاراتی وفد نے وزٹ کیا

0

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )
رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں گزشتہ روز اعلی اختیاراتی وفد نے وزٹ کی مذکورہ ادارے کو اپ گریڈ کرنا مقصود ہے وفد کی قیادت راجہ تفضل نے کی جبکہ راجہ لیاقت علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔۔دوران وزٹ ڈاکٹر ارشاد تنیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور انچارج سینٹر ڈاکٹر سلیمان بھی موجود تھے وفد کو تشویش ہوئی کہ بلڈنگ مختلف حوالے سے ابھی نامکمل ہے مثلا لائٹ کا کام بعض جگہوں پر قابل اعتراض پلستر وغیرہ وغیرہ ۔۔وفد نے مروجہ قانون کے تحت متعلقہ ٹھیکیدار کو اپنی تشویش سے اگاہ کیا نیز جلد کام کرنے کی تلقین کی کوشش ہو رہی ہے کہ پہلے مرحلے میں 40 بستر کا ہسپتال فنکشن کرنا شروع کر دے حال ہی میں رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر بنانے کے سلسلے میں جو کوششیں ہو رہی ہیں کو اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سماجی شخصیت چوہدری فرحت ضیاء کمال ایڈووکیٹ نے انتہائی قیمتی میڈیسن بھی بطور عطیہ عنایت کی مشترکہ کاوش ہو رہی ہے کہ مالی سال سے قبل نوٹیفکیشن ہو جائے اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں مذکورہ افیسر ہمہ وقت مشیر صحت ٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز رابطے میں رہتے ہیں روزانہ کی بنیادوں پر اس پر تبادلہ خیال ہوتا رہتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.