ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

0

 

 

 

جہلم(اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور دیگر انتظامی افسران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ اجلاس میں ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری، مریضوں کو درپیش مسائل اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں سے طبی سہولیات، عملے کے رویے اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت دی کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فوری دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری علاج میسر ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے بہترین انتظامات برقرار رکھنے اور مریضوں کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.