،ڈومیلی کے علاقہ پدھری کی ڈھوک کنیال میں شدید آندھی اور طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے باڑے کو آگ لگنے سے مال مویشی جابحق
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)ڈومیلی گردونواح میں بھی شدید اندھی طوفان نے تباہی مچادی،
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ضلع کے دیگر علاقوں کی طرح ڈومیلی گردونواح میں بھی شدید اندھی طوفان نے تباہی مچادی،طوفان نےمتعدد علاقوں میں درخت،ساٸن بورڈ،دیواری گرادی،جب کہ گندم کی کٹی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا،ڈومیلی چوک میں درخت گرنے کیساتھ بجلی کی تاریں ٹوٹ گٸی،طوفان سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگٸی،تھلہ چوہدریاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھینس ہلاک ہوگٸی،ڈومیلی کے علاقہ پدھری کی ڈھوک کنیال میں شدید آندھی اور طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے باڑے کو آگ لگ گٸی،آگ لگنے کے واقعے میں چار بکرے اور ایک بیل بری طرح جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی بھرپورکوشش کی لیکن تیز آندھی طوفان کی وجہ سے آگ پر قابونہ پایاجاسکاجس سے مویشی اور باڑا مکمل جل گٸے،چھپر کے اندر رکھاسامان بھی جل کرخاکستر ہوگیا،متاثرہ شخص نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر افسران سے فوری مالی امداد کی اپیل کردی،کہایہی کچھ تھامیرااسی سے روزی روٹی کماتاتھا۔یہ بکرے اور بیل عید کےلیے پالے ہوۓتھے۔