ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس نے برطانوی شہری لارڈ مائلز کے گمشدہ ائیر پوڈز کو قلیل وقت میں ڈھونڈ کر بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دیا
جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس نے برطانوی شہری لارڈ مائلز کے گمشدہ ائیر پوڈز کو قلیل وقت میں ڈھونڈ کر بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دیا،
مشہور برطانوی شہری لارڈ مائلز کی ڈی پی او آفس جہلم میں آمد ڈی پی او جہلم نے لارڈ مائلز کو خوش آمدید کہا اور اُنکے گمشدہ ائیر پوڈز اُنکے حوالے کیے،
گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم "X (سابقہ ٹوئٹر)” پر موصول ہوئی جس پر ڈی پی او جہلم نے فوری احکامات جاری کئے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قیمتی ایئرپوڈز مختصر وقت میں تلاش کیے جو بعدازاں غیر ملکی شہری کو بحفاظت واپس کر دیے گئے،
غیر ملکی شہری نے بھی پولیس کے فوری ردعمل، حسنِ سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیس کا یہ رویہ قابلِ تحسین ہے۔
جہلم پولیس نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی شہریوں کی حفاظت اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے،ڈی پی او جہلم
سوشل میڈیا آج کے دور میں عوامی رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، اور ہم ہر پلیٹ فارم پر عوام کی آواز سننے اور فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو