جہلم ( اقبال خان )مشیر صحت پنجاب ، جنرل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے مشیر صحت پنجاب کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس آمد پر خوش آمدید کہا،
ڈی پی او جہلم نے مشیر صحت کو محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے لیے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات اورحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اسمارٹ سیف سٹی ،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشنز کی ورکنگ کے حوالہ سے جہلم پولیس کی مثالی کارکردگی سے آگاہ کیا،
سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے خواب ،محفوظ پنجاب کی طرف ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے،جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی
سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشنز، پولیس خدمت مراکز ، پولیس تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز آرام دہ اور صاف ستھرے ماحول میں شہریوں کو بہترین اور بر وقت سروس ڈیلیوری فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات خدمت عوام کی دہلیز پر کے مشن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع جہلم کے عوام کو امن و امان کے قیام اور بہترین سروس ڈیلیوری مہیا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
بعد ازاں مشیر صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائے جانے والی تمام کاوشوں کو سراہا اور امن وامان کی بحالی میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی تعریف کی